خیرپور ناتھن شاہ کے قریب ایم این وی نہر سے نوجوان کی لاش برآمد لواحقین کا قتل کا الزام

Noujawan Ahmed Khan Chandio

Noujawan Ahmed Khan Chandio

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ کے قریب ایم این وی نہر سے 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔لاش کی شناخت گاؤں دریا خان واسی احمد خان چانڈیو کے نام سے ہوئی ۔علاقہ مکینوں کی اطلاع کے بعد کنڈیچکھی اور گوزو کی پولیس نے نوجوان کی لاش کو خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری اسپتال منتقل کیا ۔جہاں ضروری کاروائی بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری طرف نوجوان کے بھائی محمد خان چانڈیو نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارہ مخالف گروپ سے پرانہ تکرار چل رہا ہے ہوسکتا ہے کہ انہوں نے ہمارے بھائی کو قتل کروایا ہو۔دوسری طرف واقعے کا کوئی بہی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔