خیرپور ناتھن شاہ میں سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید ارباب علی شاہ کی زوجہ انتقال کر گئیں

Khairpur Nathan Shah

Khairpur Nathan Shah

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ کی معزز شخصیت سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید ارباب علی شاہ کی زوجہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ پیر شاہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جس کے بعد مرحومہ کو خیرپور ناتھن شاہ کے تاریخی اور قدیمی قبرستان سید جڑیل شاہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحومہ کے انتقال پر ان کے ورثا ڈاکٹر سید ارباب علی شاہ ، سید عمران علی شاہ، سید اسلم شاہ بخاری اور سید امداد علی شاہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔