خیرپور ناتھن شاہ میں سپاف کے مرکزی رہنما عبدالرزاق بروہی کی حمایت میں ریلی

Abdul Razzaq Brohi Support Rally

Abdul Razzaq Brohi Support Rally

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں سپاف کے مرکزی رہنما عبدالرزاق بروہی کی حمایت میں ریلی۔بلاول بھٹو سے پارٹی رہنما کو صوبائی صدر مقرر کرنے کا مطالبہ۔

خیرپور ناتھن شاہ میں پیپلز پارٹی سپاف کی طرف سے سپاف کے مرکزی رہنما عبدالرزاق بروہی کی حمایت علمدار چوک سے نیشنل پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں بینر ز تھے جن پر پارٹی رہنما عبدالرزاق بروہی کی حمایت میں نعرے درج تھے ۔اس موقعے پر سپاف رہنما نادر لاکھیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کو اپنی خدمات کا موقعہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سپاف کے صوبائی صدارت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو کے نقش قدم پر چلنے والے سپاف کے مرکزی رہنما عبدالرزاق بروہی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے عبدالرزاق بروہی کو صوبائی صدر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقعے پر علی اکبر برڑو، دیدار سولنگی، نادر لغاری اور دیگر کارکنان نے جےئے بھٹو کے نعرے لگائے۔