خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گائوں زمینی تکرار پر ابڑا برادری کے دو گروپوں میں تصادم

Khairpur Nathan Shah News

Khairpur Nathan Shah News

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گائوں زمینی تکرار پر ابڑا برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 3 عورتوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ۔ہسپتال منتقل

خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گائوں کنیارہ میں زمینی تکرار پر ابڑا برادری کے دو گروپوں میں تصادم، ڈنڈے اور کلہاڑیاں لگنے سے 3 عورتوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاڑکانہ منتقل کردیا گیا اور جب کہ باقی 3زخمیوں کو خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دونوں برادریوں میں کئی سالوں سے زمین کے معاملے پر تکرار چل رہا تھا۔جس کی وجہ آج یے تصادم ہوا۔