خیرپور : قومی شاہراہ پر کار اور ٹرالر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

Khairpur

Khairpur

خیر پور (جیوڈیسک) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کار سوار افراد قومی شاہراہ کے ذریعے جھٹ پٹ بلوچستان جا رہے تھے کہ کار کنبھ کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

جس سے کار سوار پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ٹرالر کے ڈرائیور اور اسکا ساتھی حادثے کے باعث زخمی ہو گئے۔

حادثے کے باعث قومی شاہراہ پر دونوں طرف ٹریفک بند ہو گئی اور لمبی لائنیں لگ گئیں۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔