خیرپور: مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

Khairpur

Khairpur

خیرپور (جیوڈیسک) قومی شاہراہ پر ببرلو بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو بھاری اسلحے سمیت گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس مقابلے میں 3 زخمی ڈاکووں سمیت 4 ڈاکو گرفتار کیے گئے ہیں ، ڈاکووں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کےمطابق ڈاکو قومی شاہراہ پرلوٹ مارکرنے کے لیےآئے تھے، زخمی ڈاکووں میں غفار کھوکھر ، علی رضا لاکھو اور الطاف منگریو شامل ہیں۔