خیرپور ناتھن شاہ کے قریب بیٹو جتوئی میں عوامی اتحاد پارٹی کی طرف سے عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا

AIP JALSA, Khairpur Nathan Shah

AIP JALSA, Khairpur Nathan Shah

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ کے قریب بیٹو جتوئی میں عوامی اتحاد پارٹی کی طرف سے عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے سے سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت علی جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں الیکشن کمیشن کا کوئی بہی وجود موجود نہیں ہے۔پی ایس 76 خیرپور ناتھن شاہ اور پی ایس 23 مورو کی الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہو رہی ہے۔آنے والی حکومت گرینڈ لائنس کی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی ، نیب ، ایف آئے اے اور رینجرز کے ادارے اس ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز کریں اور اس ملک کی عوام سے کرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلوائیں۔انہوں نے کہا کہ احتسابی اداروں کے ناخن کاٹے جارہے ہیں ۔دنیا کے کسی بہی ملک میں ایسا نظام نہیں ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ آصف علی زرداری محترمہ بینظیر بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں ملوث ہیں۔زرداری لیگ بھٹو خاندان کی قاتل ہے۔جنرل راحیل شریف کے رٹائرمینٹ کے فیصلے نے عوام کو مایوس کردیا ہے۔ انہوں نے فوج کے سپہ سالار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف صاحب ملک کو سنبھالیں اس ملک کی عزت اب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2008 کی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے دھاندھلی کی۔پیپلز پارٹی دھاندلی کر کہ سندھ پر قابض ہوئی۔عوام پی ایس76 کی ضمنی انتخابات میں ووٹ دینے سے بائیکاٹ کرے۔پی ایس 76 کی الیکشن خیرپور ناتھن شاہ کے عوام کے حقوق کی قاتل ہے۔اس موقعے پر سابق سینیٹر صداقت علی جتوئی، سابق رکن صوبائی اسیمبلی احسان علی جتوئی اور عوامی اتحاد پارٹی کے رہنما ڈاکٹر غلام عباس مہیسر، ایڈووکیٹ ذوالفقار علی کھوکھر اور دیگر نے عوامی جلسے سے خطاب کیا۔جلسے میں خیرپور ناتھن شاہ کے متعدد علاقوں کی اہم سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی کو الوداع کر کہ عوامی اتحاد پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

03152515800