خیرپور ناتھن شاہ میں ٹرک ڈرائیور کی غفلت نوجوان کی موت کا باعث بن گئی

Accident

Accident

خیرپور ناتھن شاہ: خیرپور ناتھن شاہ میں ٹرک ڈرائیور کی غفلت نوجوان کی موت کا باعث بن گئی۔ خیرپور ناتھن شاہ میں انڈس ہائے وے پر ٹرک ڈرائیور نے ایک اور معصوم کی جاں لے لی۔ بائے پاس کے قریب ٹرک کے زوردار ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 18 سالہ نوجوان عطاء اللہ چانڈیو جاں بحق ہوگیا۔

جانبحق ہونے والے نوجوان کی لاش خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری اسپتال منتقل کر دی گئی جہاں پے ضروری کاروائی بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری طرف پولیس نے ٹرک ڈرائیور نورجهان بروهي کو گرفتار کر کہ ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ دوسری جانب جانبحق ہونے والے نوجوان عطاء اللہ چانڈیو کے ورثا غم سے نڈھال ہیں اور سندھ حکومت سے ٹرک ڈرائیور خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

03152515800