خالدہ ضیا نے اپنے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

Khaleda Zia

Khaleda Zia

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی لیڈر خالدہ ضیا نے اپنے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

انکے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ ضیا چیری ٹیبل ٹر سٹ کے سلسلے میں عائد کیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ نے گزشتہ اتوار کو سماعت روکنے کے لئے ان کی دو درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا جس کی وجہ سے نچلی عدالت میں ان کے خلاف مقدمے کی سماعت کا راستہ صاف ہو گیا تھا۔