خالد لطیف کو ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں نمائندگی دینے کا فیصلہ

Khalid Latif

Khalid Latif

لاہور (جیوڈیسک) ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں نمائندگی پانے والے رومان رئیس اور محمد نواز کو پہلی پی ایس ایل کی ایجاد کہا جا رہا ہے۔ اس کے بعد نئے نام بھی آنے لگے ہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اور اسکے کھلاڑیوں شرجیل خان اور محمد سمیع کو دبنگ پرفارمنس دکھانے پر انعام مل گیا۔

پاکستان کرکٹ کے بڑوں نے بڑے غور و فکر کے بعد ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں نئی انٹریز انجریز کا شکار رومان رئیس اور بابر اعظم کی جگہ پر ہوئیں۔

اب ایک اور انکشاف ہو گیا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف ناٹ آؤٹ اٹھائیس رنز نے اگلے دو ایونٹس کی لمبی اننگز کھیلنے کا موقع دلا دیا۔ جی ہاں! اب فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ بلے باز کو بنگلا دیش اور پھر بھارت میں شیڈول ٹی 20 کرکٹ کے میگا ایونٹس میں نمائندگی دے دی جائے گی۔