خان کمشن شاپ پر چوری کی واردات میں نامعلوم چور 2 لاکھ 25 روپے لے اڑے

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) خان کمشن شاپ پر چوری کی واردات میں نامعلوم چور 2 لاکھ 25 روپے لے اڑے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ملک ریاض ، ڈی ایس پی ملک خالد اور طارق محمود پہاڑ موقع پر پہنچ گئے۔ فوری طور پر فنگر پرنٹ ٹیم کو بلا لیاگیا۔

تفصیل کے مطابق واڑہ روڈ پر واقع جعفر خان کی غلہ کی آڑھت میں خان کمشن شاپ پر گزشتہ رات نامعلوم چور پھند لگا کر پچھلی دیوار توڑ کر دکان میں داخل ہوئے اور موجود لاکر توڑ کر 2 لاکھ 25 ہزار روپے لے گئے۔ پولیس تھانہ کروڑ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Robbery

Robbery