عمران خاں کا اسلام آباد بند کرنے کا اعلان دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ مشاہد اللہ

Pakistan Muslim League-France Notification  Presented

Pakistan Muslim League-France Notification  Presented

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خاں کے اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان جمہوریت نہیں بلکہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے ۔عمران خاں ایسی باتوں سے اجتناب کریں ۔میرے قائد میاں نواز شریف نے کبھی کسی پر بے جا تنقید اور کیچڑ نہیں اچھالا ۔یہ بات انھوں نے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا کی بطور صدر نامزدگی کی پر وقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ہم ملک کو آگے لے کر جا نا چاہتے ہیں ۔عمران خاں کو پاک چائنا کوریڈور کی زیادہ تکلیف ہے ملک پاکستان کی غیور قوم اپنے پیٹ کر پاکستان کو 21صدی میں داخل کرنے میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔

عوام پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں ۔آئے دن کے دھرنوں سے لوگ تنگ آ چکے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں گرائی جا سکتیں ۔اگر جلے جلوسوں سے حکومت گرانی ہو تی تو امیر مقام نے گزشتہ دنوں بہت بڑا جلسہ خیبر پختون خواہ میں کیا ہے لیکن ہم نے کے پی کے میں حکومت گرانے کی بات نہیں عوام اپنا فیصلہ 2018میں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے ۔پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین ۔حلیم خاں کی آف شور کمپنیاں ہیں عمران خاں ان سے احتساب شروع کرے ۔مشاہد اللہ خاں نے کہا کہ اب پی پی پی بھی اپنے مطالبات سامنے لے آئی ہے ۔پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ بھی سب سے پہلے کرپشن کنگ قیوم جتوئی جس نے کہا تھا کہ کرپشن کرنا ہمار ا حق ہے سے احتساب شروع کرے ۔انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں کرپشن میں نمایا ں کمی کی ہے ۔انشاء اللہ کوئی بھی لیگی کرپشن میںملوث نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج سے تین سال قبل کرپٹ لوگ وزیر اعظم ہاوس سے پکڑے جاتے تھے ،لیکن اب وزیر اعظم ہاوس میں پاکستان کی ترقی اور عوام کے ریلیف کی باتیں ہو تی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے بے نظیر بھٹو کے جلوس تو نہیں نکالے ایان علی کے لئے دن رات ایک کیا ہو ا ہے ۔کرپٹ لوگوں کی اب پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ مشاہد اللہ خاں نے کہا کہ جو شخص برطانیہ کے انتخابات میں صہیو نیوں کو سپورٹ کر ے وہ پاکستانی کس طرح ہو سکتا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن اوور سیز کے جنرل سیکرٹری شیخ قیصر نے کہا کہ میرے قائد میاں نواز شریف نے پاکستان میں 46ارب ڈالر کا سرمایہ جو پاکستان لایا ہے وہ ان کو ہضم نہیں ہو رہا۔

ملک کو کمزور کرنے والی طاقتیں باز آجائیں ۔ہم بھی ان کے خلاف ہر محاذ پر لڑ سکتے ہیں ،لیکن ہم ملک پاکستان ایک باوقار اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ جن کے پیٹوں میں جو مروڑ ھ اٹھ رہے ہیں ان کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ۔شیخ قیصر نے مذید کہا کہ عمران خاں اور طاہر القادری فقیر ہیں ،لوگوں سے چندہ اکٹھا کرنے والے جمہوری حکومت کو گرانے کی باتیں کر رہے ہیں ۔حکومت گرانا ان کا صرف خواب ہی ہو سکتا ہے ۔پاکستانی عوام اور دیار غیر میں مقیم تارکین وطن پاکستان کو ایک مضبو ط وتوانا پاکستان دیکھ رہے ہیں۔

شیخ قیصر نے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدر ی ریاض پاپا اور جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کو جنرل سیکرٹری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جا ری کیا ۔ تقریب سے صدر چوہدری ریا ض پاپا ۔سینئر نائب صدر منظور حسین جنجوعہ او ر سیکرٹری اطلاعات زاہد مصطفی اعوان نے بھی خطاب کیا،اور میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان ۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور فرانس میں پارٹی کی مضبوطی اور میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا ازم کیا ۔تقریب میں سینیٹر نہال ہاشمی ۔سینیٹر چوہدری تنویر ۔وفاقی پار لیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،ایم این اے ملک ابرار ۔اوریورپ سمیت پاکستان بھر سے آئے ہوئے لیگیوں نے شرکت کی۔