خانیوال: پولیس مقابلے میں اغوا کار ہلاک، 10 سالہ بچہ بازیاب

Police

Police

خانیوال (جیوڈیسک) حویلی کورنگا کے قریب پولیس نے اطلاع ملنے پر اغوا کاروں کے اڈے پر چھاپہ مارا جس پر اغوا کاروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آ کر ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے ایک اغواکار کو ہلاک کر دیا جبکہ چند دن قبل ملتان سے اغوا کئے گئے 10 سالہ بچہ رافع کو اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑوا لیا۔

پولیس نے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔