خانپور جونیجو کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر

Hadsa

Hadsa

خیرپور ناتھن شاہ: خیرپور ناتھن شاہ کے قریب خانپور جونیجو میں انڈس ہائے وے پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون 65 سالہ بیگم ہاشم چانڈیو موقع پر ہی جانبحق ہو گئیں اور جب کہ پوتی اور پوتا شبانہ چانڈیو اور عبدالرسول چانڈیو شدید زخمی ہو گئے۔

کار ڈرائیور نے لاش اور زخمیوں کو دادو کی سرکاری اسپتال پہنچایا۔دوسری طرف دادو میں اے سیکشن پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر کہ گاڑی اپنی تحویل میں لے لی۔

رپورٹ: فیاض جعفری