جی ٹی روڈ کھاریاں پر کار اور ہائی ایس میں تصادم کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق

Accidnet

Accidnet

کھاریاں : جی ٹی روڈ کھاریاں پر کار اور ہائی ایس میں تصادم کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق جبکہ 4شدید زخمی ہو گئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ضلع چکوال سے بتایا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق کارچکوال سے لاہور جا رہی تھی جس میں تین نوجوان سوار تھے جوکہ بسم اللہ چوک جی ٹی روڈ کھاریاں پرہائی ایس نمبری LES 6566سے ٹکرا گئی۔

جس کے نتیجہ میں کار میں تین نوجوان موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ہائی ایس میں سوار 4افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں حارث، نعیم، شعیب، ڈرائیور احمد شامل ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاںپر وہ زیر علاج ہیں۔