خواجہ آصف کے حلقے میں 44 ہزار 700 سے زائد ووٹ درست نکلے: فرانزک رپورٹ

Votes

Votes

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق نادرا حکام نے این اے 110 کے ووٹوں کی فرانزک آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ جس کے مطابق حلقے میں ایک لاکھ 2 ہزار 950 ووٹوں پر انگوٹھوں کے نشانات واضح نہیں۔ نشانات واضح نہ ہونے پر ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم ان ووٹوں کے شناختی کارڈ نمبرز درست ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقے کے 44 ہزار 700 سے زائد ووٹ درست نکلے۔ تین ہزار چار سو اکہتر ووٹوں کی مختلف وجوہات کے باعث تصدیق نہ ہو سکی جبکہ صرف 20 ووٹ ایسے ہیں جن کا کوئی علم نہیں ہو سکا۔

این اے 110 سے خواجہ آصف کامیاب ہوئے تھے جن کی کامیابی تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

این اے 110 ان حلقوں میں شامل ہے جس کی تحریک انصاف نے ووٹوں کی تصدیق کا مطالبہ کیا تھا۔ – See