خواجہ حسان کی نااہلی، درخواست پر بحث کیلئے فریقین کے وکلا طلب

Khawaja Hassan

Khawaja Hassan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ حسان کی نااہلی کے لیے درخواست پر فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار زبیر خان نیازی کے وکیل شیراز ذکا نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ حسان ایل ڈی اے سمیت مختلف اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے لیکن اس کے باوجود انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی حالانکہ قانون کے تحت سرکاری عہدہ پر فائز رہنے والا شحض 2 سال تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا لہذا خواجہ حسان کو نااہل قرار دیا جائے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں ۔ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا اختیار صرف ریٹرننگ آفیسر کے پاس ہے ، عدالت نے فریقین کے وکلا کوبحث کے لیے طلب کر لیا۔