خواجہ اظہار الحسن نے ضلع کورنگی میں ہیٹ اسٹروک کیمپس سے متعلق تفصیلات لیں

DMC KORANGI VISIT

DMC KORANGI VISIT

کراچی : سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے ضلع کورنگی میں ہیٹ اسٹروک کیمپس سے متعلق تفصیلات لیں اور زونز وائز اس کی تفصیل لی ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر I،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی نثار احمد سومرو،اراکین اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ، شہراز وحید، خالد احمد ،وقار شاہ،نشاد ضیاء قادری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سبیل کی تعداد پوچھی اور پچھلے سال ہیٹ اسٹروک سے اموات کی شرح پوچھی اس موقع پر وہ ہدایات بھی دیتے رہے ۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جو بندہ اللہ کے مخلوق کی خدمت کر تا اور اس کی جان بچا تا ہے تو اللہ اس سے بے حد خوش ہوتا ہے ۔خواجہ اظہار الحسن نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کی اور کچھ منصوبوں کی سراہا انکروچمنٹ کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا خلل برداشت نہیں کیا جائے گا ۔اس موقع پر انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی کو کمیٹی بنانے کا بھی کہا ہے خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ سالڈ ویسٹ کے حوالے سے بھی پوچھا اور ہدایات دی کہ تمام تر نظام کو کمپیوٹر ائز کریں خاص کر گاربیج کی گاڑیوں کی مکمل کمپیوٹر ائز کریں ۔ڈومیسال کے حوالے سے انہوں نے تفصیلات پوچھی اور ڈومیسال کو شفاف طریقے سے جاری کرنے اور کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات کی۔

ڈپٹی کمشنرکورنگی نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق اپوزیشن لیڈر کو بریفنگ دی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔کے الیکٹرک کے حوالے سے بھی انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے مزید کہا کہ سالڈ ویسٹ سے متعلق تفصیلات بتائی ہیٹ اسٹروک کیمپس کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے اس موقع پر ترقیاتی کاموں کودینے اور میں عدم شفافیت کے حولاے سے عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا۔