خواجہ محمد اسلام کو سٹی میئر بنایا جائے۔ حافظ طاہر جمیل میاں

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و صدر انجمن تاجران منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل میاں نے خادم اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد کو حقیقی معنوں میں اگر پیرس بنانا ہے تو پھر امیر شہر اور ورکروں کے سروں کے تاج خواجہ محمداسلام کو سٹی میئر بنایا جائے۔

کیونکہ شہر کو بنانے ‘ سنوارنے اور کچھ کر گزرنے کا جس قدر جذبہ وہ رکھتے ہیں اور کوئی نہیں رکھتا لہٰذا سٹی کے 55 لاکھ افراد کی آواز کو سنا جائے’ انہوں نے کہا کہ فی الوقت فیصل آباد میں ایسا کوئی شخص نظر نہیں آتا جوخواجہ اسلام کی طرح کام کرنے کا جذبہ رکھتا ہو’ خواجہ اسلام کو ترقیاتی کام کروانے کا بہترین تجربہ ہے پی پی 72 کولاجواب بنانے کے لیے انہوں نے سخت جدوجہد کی تھی تاہم ان کی جگہ ایم پی اے بننے والوں نے شہر کا ستیاناس کردیا۔

وہ پی پی 72 کو پنجاب کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ حلقہ بنانے کا عزم رکھتے تھے اس لیے اگران کو میئر بنا دیا جائے تو وہ تعمیر و ترقی کی ایسی مثال قائم کریں گے کہ فیصل آباد جس کا حسن تجاوزات اور دیگر مسائل کی وجہ سے گہنا چکا ہے دوبارہ نہ صرف اپنی اصل حالت میں بحال ہوگا بلکہ اس قدرجدید شہر بن جائے گا کہ یورپی شہر بھی اس کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔ مرکزی وصوبائی قیادت کسی بھی قسم کی سوچ بچار کرنے کی بجائے فوری طورپر خواجہ اسلام کی نامزدگی کا اعلان کردے کیونکہ وہ واحد شخصیت ہیں جن پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا ‘ ان کے میئر بننے کے بعد شہر بھر میں پائی جانیوالی دھڑے بندی بھی ختم ہو جائے گی۔