خواجہ محمد نسیم کا حاجی اکبر کے چھوٹے بھائی حاجی محمد اشرف کی وفات پر اظہار افسوس

Condolences

Condolences

ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا کے معروف نعت خواں حاجی محمد اکبر کے چھوٹے بھائی اور حاجی فاروق اور حاجی آفاق کے چچا حاجی محمداشرف طویل عرصہ کینسر جیسی موزی بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد حافظ آباد پاکستان میں 29 اکتوبر کی شام وفات پا گے تھے۔

مرحوم محمد اشرف کی وفات پرپاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر اور منہاج سنٹر ویانا کے بانی الحاج خواجہ محمد نسیم نے حاجی محمد اکبر ،حاجی محمد فاروق اور حاجی آفاق سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا گو ہوںکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آپ لواحقین کو صبر عطا فرمائے آمین۔