ولی جان کھوکھر کے والد نبی جان کی وفات پر سردار حسن علی کا لواحقین سے اظہار تعزیت

Hasan Ali Shah

Hasan Ali Shah

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ولی جان کھوکھر کے والد نبی جان کی وفات پر سردار حسن علی کا لواحقین سے اظہار تعزیت ، مرحوم کی بلندیہ درجات کے لئے خصوصی دعا کی، ٹیکسلا کی معروف سیاسی، سماجی شخصیت مسلم لیگ ن کے رہنما سردار حسن علی شاہ مرحوم کے فرزند ولی جان کھوکھر سے انکی رہائش گاہ کھوکھر ہاوس راولپنڈی میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعلای مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

سردار حسن علی شاہ نے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے تمام زندگی انسانیت کی بے لوث خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی مرحوم نبی جان اخلاق کے پیکر اور درد دل رکھنے والے مشفق انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ چھوٹوں پر شفقت اوربڑوں کا احترام کیا، اصلاح معاشرہ کے لئے انکی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ،مرحوم نبی جان کا خلا مدتوں پورا ہیں ہوسکتا ،ایسے عظیم انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں انھوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور انکی قبر کو بقائے نور بنائے۔

انھوں نے نبی جان مرحوم کے فرزند ولی جان کھوکھر سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور سینکڑوں لوگ نبی جان کھوکھر مرحوم کے چاہنے والے آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں ،کھوکھر ہاوس راولپنڈی میں تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔