خورشید گورنمنٹ گرلز کالج شاہ فیصل کالونی میں بین الکلیاتی مقابلہ غزل و لوک گیت کا انعقاد

LOC GEET & GAZAL MUQABLA

LOC GEET & GAZAL MUQABLA

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام جاری ہفتہ طالبات کے سلسلے میں بین الکلیاتی مقابلہ غزل اور لوک گیت کا نعقاد کیا گیا ۔مقابلے میں شہر کی دیگر کالجوں کی طالبات نے حصہ لیا اور غزلیں، لوک گیت اور ملی نغمے پیش کئے تقریب کی مہمان خصوصی ممتاز ٹی وی آرٹسٹ ماجدہ حمید تھیں جبکہ صدارت پرنسپل پروفیسر ناہید بھٹو نے انجام دی۔

مقابلے کے ججز کے فرائض ممتاز گلوکار وں عمران جاوید ،صفدر ضیاء اور زوہیر علی نے انجام دیئے تقریب میں خورشید گورنمنٹ گرلز کالج شاہ فیصل کالونی کے بانی نواب شرافت کے نواسے وجاہت اللہ نے خصوصی شرکت کی۔

بین الکلیاتی مقابلہ لوک گیت میں کامکس گرلز کالج گلستان جوہر کی زاہدہ نے اول ،گورنمنٹ گرلز کالج فار ویمن کورنگی نمبر4کی قرات اقبال نے دوئم اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کورنگی نمبرڈھائی کی صباء میر نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ مقابلہ غزل میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی امری ارشد اول،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج فار ویمن کورنگی نمبرڈھائی کی مصباح ریاج دوئم اور گورنمنٹ گرلز کالج فار ویمن کورنگی نمبر4کی قرات اقبال سوئم پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔