خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی میں سالانہ تقسیم انعامات و اسناد کی تقریب کا انعقاد

PRIZE DISTRUBUTION KHURSHEED GOVT. DEGREE COLLEGE KARACHI

PRIZE DISTRUBUTION KHURSHEED GOVT. DEGREE COLLEGE KARACHI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ناصر انصار نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام بوائز اینڈ گرلز کالجوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے ساتھ غیر نصابی صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ علم کے حصول کے ساتھ صحت مند سرگرمیا انسانی ذہنی نشو نماء کے لئے بے حد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خورشیدگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی میں ہفتہ طالبات کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ریجنل ڈائریکٹر کالجز سندھ ضمیر حسین ،پرنسپل پروفیسر ناہید بھٹو ،پروفیسر خوشنودہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب انعامات میں ہفتہ طالبات میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے گئے قبل ازیں کالج کی پرنسپل پروفیسر ناہید بھٹواپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئیں اور نئی پرنسپل کی ذمہ داری شعبہ اسلامیات کی سربراہ پروفیسر خوشنودہ نے سنبھال لی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ناصر انصار نے سابق پرنسپل کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے پر خراج تحسین پیش کیا اور نئی پرنسپل کو مبارکباد دیتے ہوئے ۔

اُمید ظاہر کی کہ وہ کالج میں تعلیمی معیار کی بہتری اور نظم و نسق کو بہتر بنا نے میں اپنا کردار ادا کریں گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر کالجز سندھ ضمیر حسین نے کہاکہ خورشید گرلز کالج شاہ فیصل کالونی کی طالبات مین تعلیم کے ساتھ غیر نصابی صحت مند سرگرمیوں میں بھی ٹیلنٹ مو وجود ہے یہ سب کالج کے اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کا ثمر بھی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش پرنسپل پروفیسر ناہیدبھٹو نے کہاکہ خورشید گرلز کالج شاہ فیصل کالونی کا شمار شہر کے نمایاں کالجوں میں ہوتا ہے کالج میں تعلیم کے ساتھ غیر نصابی صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے اساتذہ اور طالبات بھر پور محنت اور باہمی ٹیم ورک کے ساتھ کام کرتے ہیں انہوں نے بحیثیت پرنسپل ذمہ داریوں میں بھر پور تعاون پر کالج اساتذہ اورطالبات سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ یہ تعاون کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا ۔