افسرخورشید میموریل T-20کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل خورشید میموریل کرکٹ کلب نے اپنے نام کرلیا

Tournament T20

Tournament T20

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوہاٹ اسپورٹس کے زیر اہتمام افسر خورشید میموریل T20کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل خورشید میموریل کرکٹ کلب نے خالدی میموریل کرکٹ کلب کو شکست دیکر اپنے نام کرلیا ۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے خالدی میموریل کرکٹ کلب نے مقررہ 20اوورز میں 74رنز اسکور کئے۔

خالدی میموریل کے کاکا 27رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اور کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا 74رنز کے جواب میں خورشید میموریل کرکٹ کلب نے 12ویں اوورز پر تارگیٹ مکمل کرلیا وکی نے شاندار 34رنز اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔

جبکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ شاندار بالنگ پر خالدی میموریل کے عامر نے 4وکٹیں حاصل کرکے لیا ۔فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی آغا موبائل سٹی شاہ فیصل کالونی کے اونر کمال الدین شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں میں موبائل تقسیم کئے۔

اس موقع پر انہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی مہمان خصوصی نے ونر ٹیم کو 20اور رنر ٹیم کو 10ہزار روپے کیش انعام سے بھی نوازا۔

اس موقع پر تنویر شاہ ،کونسلر اور کوہاٹ اسپورٹس کے کپتان طارق محمود ،وزیر شاہ اور ٹورنامنٹ آرگنائزر میر افضل بھی موجود تھے اس میچ میں ایمپائرز کے فرائض رشید اور شاہد نے انجام دیئے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر