خضدار کے علاقے شاہ نورانی میں سیلابی ریلا کئی افراد کو بہا لے گیا

Khuzdar

Khuzdar

خضدار (جیوڈیسک) خضدار کے علاقے شاہ نورانی کی مقامی ندی میں سیلابی ریلا کئی افراد کو بہالے گیا، نو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونے والے تمام افراد مقامی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں بہنے والے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، مقامی ندی میں سیلابی ریلہ گذشتہ رات بارش کے بعد آیا۔

لیویزذرائع کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد مقامی ہیں۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق سیلابی ریلے میں مزید افرادکے بہہ جانے کی بھی اطلاع ہے، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔