خضدار : گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق

Khuzdar

Khuzdar

خضدار (جیوڈیسک) لیویز ذرائع کے مطابق علاقہ نال میں گھر میں بچوں نے ماچس جلائی تو گھر میں بلاسٹنگ کے لئے رکھے گئے بارودی مواد سے دھماکا ہو گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں گھر میں آگ لگ گئی۔ جس 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔