خیبر ایجنسی، امن کمانڈر کے حجرے پر خودکش دھماکہ، ایک رضاکار جاں بحق

Bomb Blast

Bomb Blast

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں امن تنظیم کے کمانڈر کے حجرے پر خود کش دھماکا میں 1 رضاکار جاں بحق ہو گیا۔ ایف سی اور انتظامیہ نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں توحید الاسلام امن تنظیم کے کمانڈر بلال کے حجرے پر خود کش دھماکا ہوا۔ دھماکے میں امن تنظیم کا کمانڈر بال بال بچ گیا۔

خود کش حملہ آور کمانڈر بلال کے حجرے کی دیوار پر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہاں پر موجود رضاکار نے خود کش حملہ آور پر فائرنگ کر دی جس سے دھماکا ہو گیا۔

دھماکے میں رضاکار بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ واقعہ کے بعد ایف سی اور انتظامیہ نے بازار ذخہ خیل میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔