خیبرایجنسی : سیکورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں فرنٹیئر کور نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا، جو سرنگوں میں چھپایا گیا تھا ۔

ایف سی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقہ باڑہ میں کارروائی کےدوران سرنگوں میں چھپایا گیا، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیاگیا، جن میں مختلف اقسام کے 286 راکٹس، 30 مارٹرگولے،غیر ملکی ساختہ 60 لانچر،19 کلاشنکوف اور 8 بندوقیں شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران مختلف بور کے 8 ہزار کارتوس بھی برآمد ہوئے۔