خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

Khyber Agency, Security Forces

Khyber Agency, Security Forces

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) سیکورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 8 دہشتگرد مارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر سیکورٹی فورسز نے بمباری کی۔

اس کارروائی میں 8 دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

بمباری میں دوٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق مرنے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور تحریک طالبان سے تھا۔