خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے اعظم خان ہوتی کے انتقال سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔

سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ اس نشست پر تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم خان ہوتی اور جے یو آئی (ف) کے غلام علی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔

اعظم خان ہوتی کو تحریک انصاف کے علاوہ صوبائی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جب کہ غلام علی کو عوامی نیشل پارٹی، قومی وطن پارٹی اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔