خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے

Election

Election

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونحوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے 609 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 244 کو حساس اور 278 کو حساس ترین قراردیا گیا ہے۔

مختلف پولنگ اسٹیشنز پر 4 ہزار سے زائد پولیس اور ایف سی لیویز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے جوان ضرورت پڑنے پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ضمنی الیکشن میں 828 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں 574 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ اقلیتوں کی 3 ہزار سے زائد نشستیں اور خواتین کی 542 نشستیں تاحال خالی ہیں۔