خیبرپختونخوا میں 30 مئی کو بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے

Election

Election

ٹانک (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا میں 30 مئی کو بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضلع ٹانک میں تیاریاں زور شور سے شروع ہوگئی ہیں۔

کہیں سیاسی اکھار پچھاڑ ہے تو کہیں پارٹی پوزیشن کو مضبوط کیا جارہا ہے۔ ٹانک میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں روز بروز تیز ہوتی جارہی ہیں۔ امیدواروں نے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لئے سلسلے تیز کردیئے ہیں۔

سیاسی رہنما ڈھول پیٹ کر اور بھنگڑا ڈال کر ایک دوسرے کے حجروں میں جاکر اپنی حمایت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ گزشتہ روز جمعیت علما اسلام ف کے 2اہم رہنماؤں قاضی حبیب اللہ اور مولانا اعصام الدین نے ٹانک سٹی ون میں تحریک انصاف کے امیدوار ملک نجیب اللہ محسود کی حمایت کا اعلان کیا۔

ان دو رہنماؤں کی حمایت کے بعدتحریک انصاف کے امیدوار کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔ قاضی حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ جمعیت نے 20، 25 سالوں سے حکمرانی کی ہے۔ مگر انہوں نے ٹانک کے مسائل کے حل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی ہے۔