خیبر پختونخوا کی بلدیاتی نشستوں پر 23 جنوری کو ہونے والے انتخابات ملتوی

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کی حکومت نے امن و امان کی صورتحال خاص طور پر بدھ کو چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد صوبے کے 24 اضلاع کی کوئی 4491 نشستوں پر 23 جنوری کو ہونے والے ضمنی الیکشن کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کی صورتحال کے باعث اس تاریخ کو الیکشن کرانا ممکن نہیں۔

لہذا یہ انتخابات 28 جنوری کو کرائے جائیں، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی درخواست منظور کر لی ہے۔