خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

Polio Case

Polio Case

چارسدہ (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے۔ اڑھائی سالہ متاثرہ بچے محمد رحیم کا تعلق چارسدہ سے ہے۔

قومی وزارت صحت کے مطابق چارسدہ میں یونین کونسل مٹہ مغل خیل کے نوعمر بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 26 ماہ کے محمد رحیم میں پولیو کا پی ون وائرس پایا گیا ہے۔