خیبرپختونخوا: دینی اور درسی کتب کی چھپائی پر ٹیکس کے خلاف مظاہرہ

Protest

Protest

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن نے دینی اور درسی کتب کی چھپائی پر سترہ فیصد ٹیکس مسترد کر دیا۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، وزیر تعلیم کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔

پشاور میں فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن صوبائی حکومت کی جانب سے دینی اوردرسی کتب کی چھپائی پر عائد کئے جانے والے سترہ فیصد ٹیکس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کتب کی چھپائی پرٹیکس دیگر کسی بھی صوبے میں نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت یہ ٹیکس عائد کر کے پرنٹرز اورپبلشرز کامعاشی قتل کر رہی ہے، حکومت نے اگر ٹیکس واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔