صوبہ خیبر پختون خواہ کو حقوق نہ ملے تو پاناما لیکس سے بھی بڑا اشو کھڑا ہوسکتا ہے، آفتاب احمد خان شیر پاو

Jalsa Taxilaa

Jalsa Taxilaa

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ سرحد آفتاب احمد خان شیر پاو نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کو حقوق نہ ملے تو پاناما لیکس سے بھی بڑا اشو کھڑا ہوسکتا ہے، ہزارہ کے لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

مرکزی حکومت کا صوبائی حکومت کی کھینچا تانی میں عوام پس رہے ہیں جن کا کوء قصور نہیں، اکنامک کوریڈور منصوبہ میں کے پی کے کے ساتھ نانصافی ہوئی تو چین سے نہیں بیٹھیں گے،پانامہ لیکس جیسے سنگین مسلہ کا فوری حل ہونا چاہئے وزیر اعظم کے بیٹے سمیت جو بھی ملوث ہے اسے سخت سزا ہونی چاہئے،میاں نواز شریف کے وزیر اعظم ہونے کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وہ صر ف پنجاب کی خدمت کرے،بیرونی امداد سے بھی کے پی کے کو محروم رکھا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یونین کونسل حطار ریڑیاں میں منعقدہ عظیم جلسہ سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، قومی وطن پارٹی کے جلسہ کا اہتمام یو سی حطار کے سابق ایم پی اے سید بیدار حسین شاہ اور ویلج کونسل حطار کے ناظم ملک عاصم نے کیا تھا ، اس موقع پر سید بیدار حسین شاہ ، ملک عاصم نے اپنے ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاو کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت صوبہ کے پی کے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے جبکہ یہاں کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان گنت قربانیاں دیں،انکا کہنا تھا کہ صوبہ کے پی کے کے مسائل پاناما لیکس سے بھی زیادہ سنگین ہیں۔

لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا، سی پیک کے تحت ہزارہ میں تین یا چار انڈ سٹریل زون بننے چاہئیں،36 ارب ڈالر کے جو بجلی کے پروجیکٹس ہیں، ان میں سے ایک پروجیکٹ مانسہرہ اور ایک کاغان میں ہے باقی سب پنجاب ، سندھ اور بلوچستا ن میں ہیں, خیبر پختون خواہ ملک کا اہم ترین صوبہ ہے،بالخصوص ہزارہ کے لوگوں نے پاکستان بنانے میں بہت قربانیاں دیں،ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہزاراہ کے لوگوں کو نظر انداز کرنا ظلم ہے اور ہزارہ کے لوگوں سے بے وفائی کے مترداف ہے،قومی وطن پارٹی کامنشورہے کہ یہاں کے جو بھی وسائل ہوں انھیں برابر کی بنیادوں پر تقسیم کیا جائے،ہزارہ پچھلے کئی سالوں سے محرومیوں کا شکار ہے اسے اسکا حق دیا جائے۔

اسکے لئے ہم ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے،جسلہ سے کے پی کے کے سنیئر وزیر اریگیشن سکندر حیات خان شیرپاو کا کہنا تھا کہ2018 کے الیکشن میں قومی وطن پارٹی ایک بڑی جماعت بن کر ابھرے گی، شہیدحیات محمد خان کا عوامی خدمت کا مشن جاری رکھا جائے گا،انھوں نے علاقہ کے لوگوں کی ڈیمانڈ پرکنال روڈ کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا،دو ٹیوب ویل کی منظوری، حطار میں ایک گورنمنٹ ووکیشنل ٹیکنکل کالج جبکہ بجلی وولٹج کی کمی کا ادراک کرتے ہوئے نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے لئے فوری طور پر تیس لاکھ روپے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا،صوبائی وزیر معدنیات و لیبر محترمہ انیسہ زیب طاہر خیلی کا کہنا تھا کہ صنعتوں میں ٹھیکداری سسٹم ختم کرنے کے لئے جلد قانون سازی کی جائے گی،چائیلڈ لیبر کے خاتمہ اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے قانون پاس کیا گیا ہے۔

بچوں سے مشقت لینے کی بجائے انکی مالی امداد کی جائے گی ،تمام صنعتی اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کو باقائدہ رجسٹرڈ کیا جائے گا تاکہ انھیں وہ تمام سہولیات میسر آئیں جو انکا حق ہے،اس موقع پر انھوں نے اپنی وزارت کی جانب سے مزدوروں کے بچوں کو پچاس کروڑ روپے کے 337 سکالر شپ چیک تقسیم کئے،انھوں نے حطار میں ڈینٹل یونٹ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا، وزیر اعلیٰ کے پی کے کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالقیوم خان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے لئے سیمنٹ فیکٹریز مالکان سے مٹنگز ہوئی ہیں۔

انھوں نے باور کرایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں جو زمین اکوائر ہورہی ہے اس میں جو زمین نہری آب پاشی کے اندر آتی ہیاسے کسی صورت اکوائر نہیں کیا جائے گا،جلسہ سے سابق وزیر جنگلات ابرار حسین تنولی،ایم پی اے گوہر نواز خان،میزبان جلسہ سید بیدار حسین شاہ ، چیئرمین ویلج کونسل حطار ملک عاصم نے بھی خطاب کیا ، صدر جلسہ سید بیدار حسین شاہ اور ملک عاصم نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور شیر پاو کے ساتھ جینے مرنے کا عہد کیا،حطار میں منعقدہ قومی وطن پارٹی کے جلسہ کے موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ، پولیس کے اعلیٰ افسران سیکورٹی کی نگرانی کر رہے تھے،جلسہ میں شادی حطار اور اسکے مضافاتی علاقوں کی آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔