خیبرپختونخوا میں اسکول نہ جانے والے بچوں کے سروے کا فیصلہ

KPK Children Survey

KPK Children Survey

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں تعلیم کے فروغ کے لیے اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد معلوم کرنے کے لیے سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں لاکھوں بچے اور بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں، ایسے ہی بچوں کی اصل تعداد معلوم کرنے کے لیے تحریک انصاف نے صوبہ کے تمام اضلاع میں سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ اعداد و شمار حاصل ہونے کے بعد جامع تعلیمی پالیسی مرتب کی جائے گی، تحریک انصاف کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ سروے کے بعد خیبر پختونخوا تعلیم سے محروم بچوں کے حقیقی اعدادوشمار معلوم کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن جائے گا۔