کولمبیا طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

Aircraft Destroyed

Aircraft Destroyed

کولمبیا (جیوڈیسک) کولمبیا بگوٹا کے مقام پر ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ طیارہ ولا لوج کے رہائشی علاقے میں ایک بیکری سے ٹکرایا جس کے ساتھ ہی آگ بھڑک اُٹھی، حادثے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو ئے۔ جائے حادثہ پر لوگو ں کا کہنا تھا کہ ہم نے دھماکے کی آواز سنی اور ساتھ ہی سیاہ دھوہیں کی چادر سی تن گئی اور شعلے بلند ہونے لگے ہم نے دیکھا کہ ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ طیارے کے ٹیک آف کے کچھ ہی منٹوں بعد رونما ہوا۔ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جو کہ خطرے سے باہر ہیں۔