قاتل گرفتار نا کرنے پر پولیس کے خلاف ایس ٹی پی کا احتجاجی مظاہرہ

بدین (عمران عباس) قاتل گرفتار نا کرنے پر پولیس کے خلاف ایس ٹی پی کا احتجاجی مظاہرہ، بدین کے نواحی شہر سیرانی میں کچھ دن قبل زمین پر بیٹھے ہوئے سانون ملاح کوسلیم ملاح اور مٹھا ملاح فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد قاتلوں نے ہتھیاروں سمیت پولیس تھانے میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی تھی۔

گذشتہ روز بدین میں ایس ٹی پی کی جانب سے قاتلوں کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار نا کرنے کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا، رہنماؤں غلام مصطفی جمالی، محمد قاسم ہالیپوٹہ، ڈاکٹر عمر چانڈیو، ممتاز ملاح، حسین ملاح، پوڑھو ملاح اور دیگر نے کہا کہ سانون ملاح کے قتل میں ملوث دیگر دو ساتھیوں نور محمد ملاح اور دریاء خان کو پولیس پیسے لیکر گرفتار نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانون ملاح کو بے گناہ مارا گیا اور اس کے قاتل شہر میں سرے عام گھوم رہے ہیں، انہوں نے آئی جی سندھ، اور ایس پی بدین سے اپیل کی کہ قاتل گرفتار کرکے انہیں عبرت ناک سزا دی جائے۔

Badin STP Protest

Badin STP Protest