قاتل آزاد کیوں؟ خیرپور ناتھن شاہ میں قاتلوں کی عدم گرفتاری خلاف مقتول کے ورثا کا احتجاجی مظاہرہ

K.N.Shah, Khoso Brothery's Protest

K.N.Shah, Khoso Brothery’s Protest

خیرپور ناتھن شاہ: قاتل آزاد کیوں؟ خیرپور ناتھن شاہ میں قاتلوں کی عدم گرفتاری خلاف مقتول کے ورثا کا احتجاجی مظاہرہ۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنا۔ قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔ 2 ماہ قبل کھوسہ اور آرائیں برادری میں خونی تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2افراد جانبحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

قاتل آزاد کیوں؟ خیرپور ناتھن شاہ میں2ماہ قبل کھوسہ اور آرائیں برادری کے دوگروپوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں جانبحق ہونے والے رمضان کھوسو اور میر دوست کھوسو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری خلاف مقتول کے ورثا کی جانب سے حاجی مبارک کھوسو اور لیاقت کھوسو کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکال کے نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا۔

دھرنے میں شریک مظاہرین قاتلوں کی عدم گرفتاری خلاف شدید نعریبازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھائیوں کو قتل ہوئے 2 ماہ گذر چکے لیکن پولیس تاحال قاتلوں کو گرفتار نہیں کر پائی ۔انہوں نے کہا کہ مقتول رمضان کھوسو اور میر دوست کھوسو کے قتل میں ملوث دلشاد آرئیں، پیرل آرائیں، ساجد آرائیں، جانی آرائیں، ارشاد آرائیں، اسد آرائیں اور دیگر 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ تودرج کر لیا گیا ہے۔لیکن مقدمے میں نامزدملزمان کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی۔

انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائے کورٹ، آئے جی سندھ، ڈی آئے جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف پولیس حکام کے مطابق 2ماہ قبل کھوسہ اور آرائیں برادری میں خونی تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2افراد جانبحق اورجب کہ 5 افرادشدید زخمی ہوئے تھے۔

خیرپور ناتھن شاہ: رپورٹ: فیاض جعفری
03152515800