تیسرا آل شاہ فیصل یوتھ فیسٹیول کا انعقاد 31 جنوری کو ہو گا۔غلام محی الدین

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس جی ایم ایجوکیشن ایکسپرٹ کے زیر اہتمام تیسرا آل شاہ فیصل یوتھ فیسٹیول کا انعقاد مورخہ 31 جنوری 2016ء بروز اتوار شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہو گا۔

فیسٹیول کے آرگنائزر غلام محی الدین نے کہا کہ فیسٹیول کا شاندار انعقاد کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔

جس میں طلباء و طالبات اور فیملیز کے لئے تفریحی پروگرام کے علاوہ شاہ فیصل ٹائون کے اسکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان مختلف مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے جن میں مقابلہ قرات ،نعت خوانی ،تقریری مقابلہ ،کوئر مقابلہ ،فوٹو گرافری ،ڈرائنگ مقابلہ ڈرامہ اور ٹیبلو کے علاوہ دیگر ذہنی مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔

غلام محی الدین نے کہاکہ ہمارا ادارہ نوجوانوں میں علم اور فنی مہارت سے آراستہ کرکے انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور معاشرے کا بہترین شہری بنا نے کی جد وجہد میں کوشاں ہے۔