کنگ خان، مداحوں سے رابطے کیلئے ویڈیو لنک استعمال کرینگے

King Khan,

King Khan,

ممبئی (جیوڈیسک) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے بادشاہ، شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے لئے ایک اہم اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر لائیوویڈیو پلیٹ فارم#fameکے ذریعے لائیو بات چیت کریں گے ۔

کنگ خان نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے دنیا بھر سے اتنا پیار اور محبت ملی ہے ،مجھے مداحوں کو صرف مداح کہنا پسند نہیں بلکہ ہمیشہ میں موقع کی تلاش میں رہتا ہوں کہ میں انہیں وہ پیار اور محبت دے سکوں جو ان سے مجھے ملی ہے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور بے پناہ پیار دیا۔