کنگ خان نے رنبیر اور دپیکا کو بہترین اداکار قرار دے دیا

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور دپیکا پڈو کون کو بہترین اداکار قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ کے ذریعے فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا تھا جس کے بعد دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’’چنائی ایکسپریس‘‘اور’’ہیپی نیو ایئر‘‘ شامل ہیں جب کہ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور فلم تماشا میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں جس پر دونوں اداکاروں کا موازنہ کنگ خان اور کاجول کی جوڑی سے کیا جارہا ہے تاہم اس کے باوجود شاہ رخ خان نے رنبیر اور دپیکا کو بہترین اداکار قرار دیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں سب کو نرم مزاج لگتا ہوں لیکن ایسا نہیں ہے جب کہ رنبیر اور دپیکا بہت اچھے انسان اور بہترین صلاحیتوں کے حامل اداکار ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دل والے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ فلم میں کاجول، ورن دھون اور کیریتی سنون بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔