شاہ سلمان سے ترک وزیراعظم کی ملاقات خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

King Salman bin Abdulaziz

King Salman bin Abdulaziz

ریاض (جیوڈیسک) ترکی کے وزیراعظم احمد دائود اوگلو نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ر ہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات، سلگتے علاقائی مسائل اور اہمیت کے حامل عالمی امور پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک وزیراعظم اور شاہ سلمان کی ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

بات چیت میں دونوں برادر ملکوں میں ہر سطح پر تعاون بڑھانے اور خطے میں امن کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بات چیت میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی سمیت شام کا قضیہ بھی زیربحث آیا۔