کرک : باراتیوں کی وین کو آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق

Accident

Accident

کرک (جیوڈیسک) کرک میں ایک المناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے، جس میں باراتیوں کی وین اچانک سامنے سے آتے ہوئے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں اس کو آگ لگ گئی۔

آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور 4 بچے اور چار مرد شامل ہیں۔ وین کو سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے آگ لگی۔

حادثے کے نتیجے میں شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور صرف ایک خاتون زندہ بچی ہے۔