کرک:سینڈ فلائی نامی مکھی کا درجن سے زائد بچوں پر حملہ

Sand fly bites

Sand fly bites

کرک (جیوڈیسک) سینڈ فلائی نامی مکھی نے کرک میں دو درجن سے زائد بچوں کو نشانہ بنا کر لشمینیا نامی مرض میں مبتلا کر دیا ہے ۔

سینڈ فلائی نامی مکھی نے یونین کونسل پلوسہ سر کے علاقے ملاگی بانڈہ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول ملاگی بانڈہ کے دو درجن سے زائد بچوں کو کاٹ کر لشمینیامیں مبتلا کردیا ہے ۔

محکمہ صحت کرک کا کہنا ہے کہ لشمینیا قابل علاج مرض ہے 2015 میں ضلع بھر کے 1024رجسٹرڈ مریضوں کا علاج کیا گیا تھا۔ اس کا علاج دو طرح سے کیا جاتاہے ایک تو مریض کو ٹیکے لگائے جاتے ہیں دوسرا طریقے میں تھر موتھراپی مشین کے ذریعے لیزر سے زخم کو جلایا جاتا ہے ۔