کرکوک: 3 ہزار عراقی شہری داعش کے ہاتھوں اغوا

Iraqi Civilians ISIS Kidnapping

Iraqi Civilians ISIS Kidnapping

الحویجہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے زیرانتظام پناہ گزینوں کے کمیشن کے مطابق عراق میں داعش تنظیم نے جمعرات کے روز تقریبا 3 ہزار شہریوں کو اغوا کرلیا۔ یہ تمام افراد الحویجہ کے علاقے سے کرکوک شہر کی جانب فرار ہو رہے تھے۔

“پناہ گزینوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلی کمیشن کو موصول ہونے والی رپورٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ داعش تنظیم نے چار اگست کو کرکوک صوبے کے علاقے الحویجہ میں مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 3000 شہریوں کو قیدی بنا لیا جو کرکوک شہر کی جانب فرار کی کوشش کر رہے تھے۔ قیدی بنائے گئے افراد میں سے 12 کو ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں”۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی عراقی رصد گاہ نے تصدیق کی ہے کہ داعش تنظیم کے 100 سے 120 جنگجوؤں نے ہزاروں شہریوں کو قیدی بنا لیا اور اب وہ ان افراد کو عراقی فورسز کے سامنے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

رصدگاہ کے مطابق قیدی بنائے گئے شہریوں میں درجنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جب کہ ان میں چھ کو جلا دیا گیا۔