مجھ کو معلوم نہ تھا

مجھ کو معلوم نہ تھا ہجر کی شاموں میں
اداسی ہوتی ہے سب ٹھکانوں میں

تمہیں سوچنے کی خاطر ہمدم
ڈھل گئے سوچ کے ایوانوں میں

تم نہ مانو مگر حقیقت ہے
زندگی قید ہے زمانوں میں

کبھی تھا خواب سنگ چلنے کا
لکھتے رہتے ہیں اب فسانوں میں

عشق کا عین بھی ڈھونڈ لیا
عقل کے عین میں نادانوں نے

Mrs Khakwani

Mrs Khakwani

تحریر : عالیہ جمشید خاکوانی