علم انسانیت کو معراج انسانیت سے ہمکنار کرتا ہے، سندس قمر

Sundas Qamar

Sundas Qamar

لاہور: علم انسانیت کو معراج انسانیت سے ہمکنار کرتا ہے، علم ایک لازوال دولت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، علم انسان کو باد شاہی کے ہنر سکھا دیتا ہے اور بادشاہی میں درویشی کا ظرف بھی عطا کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سندس قمرچیئرپرسن ایجوکیشنل اینڈہیلتھ فائونڈیشن (ANHF)رجسٹرڈ نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ علم ہی کی بدولت انسان نے ستاروں پر کمندیں ڈالی اور پہاڑوں کے سینے چیر کے معدنیات کے ذخائر نکالے اور کبھی صحرائوں کو گلشن میں تبدیل کر کے ترقی کی نت نئی راہوں کو ہموار کر ڈالا، ہمیں اپنی نئی نسل کو زیور تعلیم سے ہر صورت آراستہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ علم ایک ایک ایسا قیمتی خزانہ ہے جسے کوئی چور ی نہیں کر سکتا بلکہ اس خزالنے کو جتنا خرچ کرواتنا ہی بڑتا ہے اور انسان میں شعور خود آ گہی پیدا کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے ان کی بہتری تعلیم و تربیت انتہائی ناگزیر ہے۔