معروف فٹ بالر عبدالسلام بلوچ کے انتقال پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کا اظہار افسوس

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے سرپرست اعلیٰ ناصر کریم بلوچ، صدر سائوتھ جمیل ہوت، سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے رکن اور ترجمان ڈسٹرکٹ سائوتھ اللہ بخش بلوچ، نائب صدر بابو شیر افسر، جنرل سیکریٹری حاجی اقبال خان، معروف اسپورٹس آرگنائزر یعقوب سربازی، ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل و دیگر ممبران نے پھول پتی بلوچ فٹ بال کلب کے سیکریٹری اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے ممبرا ایگزیگٹیو، معروف فٹ بالر عبدالسلام بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعاء کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے گناہوں کی مغفرت اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جاری کردہ ۔شیر افضل ،میڈیا کوارڈینٹر
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ